این اے131 ن لیگ کا گڑھ جسے 14 اکتوبرکوفتح کروں گا:ہمایوں اختر خان

این اے131 ن لیگ کا گڑھ جسے 14 اکتوبرکوفتح کروں گا:ہمایوں اختر خان
این اے131 ن لیگ کا گڑھ جسے 14 اکتوبرکوفتح کروں گا:ہمایوں اختر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ان کے ساتھ ہیں، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ووٹر بھی انہیں ووٹ دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ این اے131 ن لیگ کا گڑھ ہے جسے وہ گرائیں گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جڑیں اس حلقے میں مضبوط ہیں جب کہ مخالفین قبضہ گروپ ہیں،پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں،پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دوں گا ،تحریک انصاف 14 اکتوبر کو ایک بار پھر کامیاب ہوگی،ووٹرز کو معلوم ہے کہ پاکستان میں اب تحریک انصاف کی حکومت ہے، غلط بیانی کرنا سعد رفیق کی پرانی عادت ہے۔ آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں نہ صرف شہباز بلکہ سعد رفیق بھی برابرکے شریک ہیں۔