پی آئی اے کاآئندہ برس 2 نئےA-320 ایئربس بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کاآئندہ برس 2 نئےA-320 ایئربس بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے کاآئندہ برس 2 نئےA-320 ایئربس بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے آئندہ  سال 2 نئےA-320 ایئربس اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے اگلے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دو نئے A-320 ایئر بسوں کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ کراچی میں چیئرمین پی آئی اے محمد ثاقب عزیز و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سربراہی میں ایک ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران کیا گیا ہے،طیارے اندرون ملک پروازوں، خلیجی ممالک اور جنوبی ایشیائی ممالک میں سفر کیلئے استعمال ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد