”فضل الرحمان کے مارچ سے حکومت جائے یا نہ لیکن یہ کام ضرورہوگا“، محمد زبیر نے تنبیہ کردی

”فضل الرحمان کے مارچ سے حکومت جائے یا نہ لیکن یہ کام ضرورہوگا“، محمد زبیر نے ...
”فضل الرحمان کے مارچ سے حکومت جائے یا نہ لیکن یہ کام ضرورہوگا“، محمد زبیر نے تنبیہ کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد زبیر نے کہاہے کہ مو لانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے حکومت جائے یا نہ جائے لیکن مشکلات تو پیدا ہونگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مو لانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے حکومت جائے یا نہ جائے لیکن مشکلات تو پیدا ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ اب اب وزراءمدارس کے بچوں کی بات کررہے ہیں لیکن اس وقت تو کوئی خیال نہیں آیا جب طاہر القادری اپنے ساتھ بچے اٹھا لائے تھے اور مائیں اپنی گود کے بچوں کو بھی ساتھ لیکر گئی ہوئی تھیں بلکہ عمران خان کے دھرنے میں تو بچیاں بھی آتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نظام کی بہت سی چیزیں خراب ہیں کہ چیف جسٹس بھی اس کا ذکر کررہے ہیں ، مریم نواز ، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کو تین تین ماہ نیب کی حراست میں رکھ کر جیل بھیج دیا گیا لیکن ریفرنس ابھی تک نہیں دائر ہوئے ، اس کوکون برداشت کرسکتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ایک بندہ کرکٹ کھیلتا تھا ، اس کو اٹھا کر وزیر اعظم بنادیا گیاہے ، اس کا حکومت کرنے کا کیا تجربہ تھا ؟

مزید :

قومی -