جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ایل او سی کی جانب مارچ

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ایل او سی کی جانب مارچ
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ایل او سی کی جانب مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی اپیل پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کی جانب جانے والا قافلہ گڑھی دوپٹہ پہنچ گیا۔آزادی مارچ کے شرکامظفرآباد اپر اڈا، میر واعظ روڈ اور مرکزی شہر سے کنٹرول لائن چکوٹھی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
مارچ میں بھمبر، میرپور، کوٹلی، پلندری، پونچھ، باغ، حویلی اور نیلم اضلاع سے بھی قافلے شامل ہیں، قافلہ رات گڑھی دوپٹہ قیام کے بعد صبح چکوٹھی کی جانب مارچ کریں گے۔انتظامیہ کی جانب سے مارچ روکنے کے لیے چناری کے قریب جسکول آبشار پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔شاہراہ سری نگر سے چکوٹھی کی جانب تمام رابطہ سڑکوں پر خار دار تار لگادیے گئے ہیں اور کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔