حکومت کے پہلے سال میں کوئی ایک چیز بتادی جائے جوبہتر ہوئی ،سینیٹر سسی پلیجو کا چیلنج

حکومت کے پہلے سال میں کوئی ایک چیز بتادی جائے جوبہتر ہوئی ،سینیٹر سسی پلیجو ...
حکومت کے پہلے سال میں کوئی ایک چیز بتادی جائے جوبہتر ہوئی ،سینیٹر سسی پلیجو کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہاہے کہ حکومت کی کوئی ایک چیز بتادی جائے جس سے یہ کہا جائے کہ حکومت کا پہلا سال بہتر رہاہے ماسوائے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کوجیلوں میں ڈال دیاگیاہے ۔
دنیا نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سسی پلیجو نے کہا کہ حکومت کی کوئی ایک چیز بتادی جائے جس سے یہ کہا جائے کہ حکومت کا پہلا سال بہتر رہاہے ماسوائے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کوجیلوں میں ڈال دیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بھاگنے والے نہیں تھے اور عدالتوں کا سامنا کرنے والے تھے لیکن ان کے ساتھ ایسا سلوک کیاگیاہے جیسے وہ بہت بڑے مجرم ہوں۔
سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ میں اس عمل کی مذمت کرتی ہوں ، بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم جلسے کریں گے اوردیگر آپشن بھی بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا ہر جواز کھو چکی ہے ، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ عوام کواب اس حکومت کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا جائے ، اس وقت صورتحال بڑی گھمبیر ہے اور پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ بنادیا گیا ہے ۔ ان حالات میں اب اپوزیشن کے پاس کونسے سے آپشنز رہ گئے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان خود دھرنے کرتے تھے تو اس کو اپنا جمہوری اور قانونی حق سمجھتے تھے ۔ 

مزید :

قومی -