برکی میں گھر یلور نجش پر سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو مارڈالا

برکی میں گھر یلور نجش پر سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو مارڈالا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقہ میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقہ ڈگراواں پنڈ کی رہائشی 35 سالہ رشیدہ کو اس کے سوتیلے بیٹے عمران نے گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی،پولیس کے مطابق ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،عمران کے والد نے دو شادیاں کررکھیں تھیں،عمران اسکی پہلی بیوی کا بیٹا ہے۔

مزید :

علاقائی -