خواتین کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

  خواتین کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معصوم عورتوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالے سفاک میاں بیوی کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس سندر اور جینڈر بیسڈ سیل کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے معصوم عورتوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنیوالے 2 ملزمان سلامت علی اور اس کی بیوی رضیہ سلطانہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ رضیہ سلطانہ مختلف طریقوں سے معصوم اور غریب عورتوں کو مختلف لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساکر بد اخلاقی کے لیے اپنے شوہر کا راستہ ہموار کر دیتی تھی اوربعد میں ملزم سلامت علی عورتوں کے ساتھ زبر دستی بد اخلاقی کرتا جبکہ اس کی بیوی رضیہ واقعہ کی ویڈیوز بنا لیتی تھی۔دونوں میاں بیوی ویڈیوز کے ذریعے متاثرہ عورتوں کو بلیک میل کرتے اوران سے پیسے بٹورتے تھے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد عورتوں کی ویڈیوزبنا نے کا انکشاف کیاہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے جنسی تشدد کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیموں کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -