لاء افسروں کاایگزیکٹو الاؤنس نہ دینے پر پنجاب حکومت کیخلاف عدالت سے رجوع

  لاء افسروں کاایگزیکٹو الاؤنس نہ دینے پر پنجاب حکومت کیخلاف عدالت سے رجوع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاء افسروں نے ایگزیکٹو الاؤنس نہ دینے پرپنجاب حکومت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے ایس این جی اے ڈی کے گریڈ 17 کے ملازمین کو 150 فیصد الاونسز دئیے گئے ہیں، 150 فیصد، الاؤنس ملنے سے ان کی تنخواہوں میں 75 ہزار تک کا اضافہ ہوا، پنجاب حکومت کے لاء افسر بھی گریڈ 17 میں کام کر رہے ہیں لیکن انہیں اس الاؤنس سے محروم کیا گیا۔

ہے، پنجاب حکومت کو لاء افسروں کو بھی یہ الاؤنس دینے کا حکم دیا جائے اورسرکاری وکلا ء کو الاؤنس نہ ملنے تک نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -