چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر فیسیلٹیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر فیسیلٹیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر فیسیلٹیز عرفان میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ۔یہ درخواست سادات کالونی لاہور کی رہائشی خاتون صبا زبیر نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اکتوبر 2018 ء میں گورنمنٹ آئی اینڈ گائنی ہسپتال لاہور میں چارج نرس بھرتی ہوئی، ایک سال کا کنٹریکٹ اکتوبر 2019 میں ختم ہونا تھا، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی مخالفت کی وجہِ سے مستقل نہ کئے جانے کے خدشہ پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

، عدالت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان میمن کو معاملہ حل کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر نے معاملہ حل نہیں کیا۔

مزید :

علاقائی -