کھلاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کر نا اولین ترجیح ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

  کھلاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کر نا اولین ترجیح ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پاک سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر ٹیموں کے قیام گاہ اور روٹ سمیت قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے تمام اِنٹری گیٹس پر شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے اور تلاشی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے دوسرے اداروں کے ساتھ ساتھ لاہور پولیس بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت ملکی و غیر ملکی شائقین کو بھرپورسکیورٹی فراہم کرنا لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

شائقین کرکٹ کا سٹیڈیم میں داخلے اور میچ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے بھرپورتعاون دیکھنے میں آیا۔

مزید :

علاقائی -