تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن،372گرفتار

  تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن،372گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران ابتک372منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف شہر کے مختلف پولیس سٹیشنز میں 358مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف سکولوں، کالجوں یونیورسٹیوں کے گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے سٹی ڈویژن نے85، کینٹ 74، سول لائن29، صدر98، اقبال ٹاؤن41جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے45منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 107کلو592گرام چرس، 62.5گرام آئس،505 گرام ہیروئن، 580 گرام افیون،9کلو 600گرام بھنگ اور2487لیٹر شراب برآمدکی گئی۔

مزید :

علاقائی -