کوٹ لکھپت رائیونڈسٹی: 2خواتین کا اقدام خودکشی، ایک ہلاک، دوسری ہسپتال منتقل

کوٹ لکھپت رائیونڈسٹی: 2خواتین کا اقدام خودکشی، ایک ہلاک، دوسری ہسپتال منتقل

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں 2 خواتین کا اقدام خودکشی،ایک خاتون ہلاک ہوگئی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کی رہائشی 23 سالہ شمیم بی بی نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا لیں،اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق متوفیہ کی موت زہریلی شہ کھانے سے واقع ہوئی ہے۔ دوسرے واقعہ میں رائیونڈ سٹی کی رہائشی 15 سالہ عاصمہ نے والدہ کے فون پر باتیں کرنے سے ڈانٹنے سے دلبرداشتہ ہو کر باتھ روم صاف کرنے والا کیمیکل پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے

مزید :

علاقائی -