مناواں، رکشہ اور پک اپ میں ٹکر، 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں پک اپ اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں تیز رفتار پک اپ بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل رکشہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 28 سالہ شمع بی بی،16 سالہ ندا سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔