پولیس گاڑیوں کی مرمت کا معاوضہ نہ ملنے پرمکینک انصاف کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گیا

پولیس گاڑیوں کی مرمت کا معاوضہ نہ ملنے پرمکینک انصاف کیلئے ہائیکورٹ پہنچ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پولیس لائنز لاہورمیں کام کرانے کے باوجود معاوضہ نہ دینے پرشہری نے ایس پی قلعہ گجر سنگھ کے خلاف لاہورہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ایس پی قلعہ گجر سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے۔اسلامیہ پارک چوبرجی لاہور کے رہائشی درخواست گزارمحمد اویس کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بیٹریوں، جیل کی گاڑیوں ودیگر کی مرمت کا کام کیا، سارے کام کا معاوضہ 17لاکھ 6 ہزار روپے بنا، درخواست گزار نے دکانوں سے ادھار سامان لے کر کام مکمل کیا، رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے گھر میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے، ایس پی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے دفتر کے متعدد چکر لگائے، درخواست دینے کے باوجود بھی ایس پی قلعہ گجر سنگھ نے رقم کی ادائیگی نہیں کی۔

، عدالت سے استدعاہے کہ اس کے 17لاکھ 6ہزار روپے کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -