ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں نوید کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے اور دیگر سامان،نشتر کالونی میں جاوید کے گھر سے 5لاکھ روپے اور دیگر سامان،شاہدرہ ٹاؤن میں مقصود کے گھر سے 4لاکھ روپے اور قیمتی سامان،مناواں میں جمشید کے گھر سے 3لاکھ روپے اور دیگر سامان،ٹاؤن شپ میں علی کے گھر سے 2لاکھ روپے اور قیمتی سامان،گرین ٹاؤن میں ناصر کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے کا سامان،چوہنگ کے علاقہ میں مبشر کے اہلخانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا قیمتی سامان،گلبرگ میں مدثر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں فہد سے 56ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔برکی سے گاڑی جبکہ شفیق آباد،اسلام پورہ،ملت پارک،اقبال ٹاؤن اور جوہرٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -