لیڈی ایچی سن ہسپتال کو مثالی طبی ادارہ بنا دیا،ڈاکٹر اقبال خواجہ
لاہور(سٹی رپورٹر)ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر اقبال خواجہ نے کہاہے لیڈی ایچی سن ہسپتال کو مثالی بنادیا، کرسی کی پرواہ نہیں،کرپشن پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرونگا،دن رات مریضوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں،مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنادی،سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا،شکایات کیلئے علیحدہ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں، مسائل کاموقع پر فوری ازالہ کیاجاتاہے،حج کی سعادت بہت بڑی نعمت ہے،اللہ سب کو حج کی سعادت عطاء فرمائے ان خیالات کااظہار انہوں نے سینئر صحافیوں عرفان سلیم،حافظ عاصم اور میاں کاشف صدیق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،پی اے عاصم شہزاد بھی موجود تھے،دوران ملاقات عرفان سلیم،حافظ عاصم اور میاں کاشف صدیق نے حج کی سعادت پر ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر اقبال خواجہ کو مبارکباد دی اور پھولوں کاگلدستہ پیش کیا،ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر اقبال خواجہ نے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حج کی سعادت پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے،حج کے دوران ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ ڈاکٹر اقبال خواجہ نے کہا اس بار انتظامات بہت بہترین تھے،کھانے سے رہائش تک شاندار انتظامات کیے گئے،کسی بھی جگہ کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔انہوں نے کہا ملازمین کی بہترین کیلئے بھی بھرپور اقدامات کررہاہوں،ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کو ایک ہی بات سمجھائی ہے مریضوں کی خدمت عباد ت سے کم نہیں۔
،اپنے فرائض ایماندار ی سے سرانجام دیں،،بہترین انتظامات کے باعث مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں،انہوں نے مزید کہا میرے لیے تمام مریض وی آئی پی ہیں،میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،ہسپتال آنے والے ہر مریض کو اچھے طریقے سے خوش آمدید کہاجاتاہے،ہسپتال کاتمام نظام کمپیوٹرائزڈ کردیا،لیب،الٹراساؤنڈ سمیت تمام مشینوں کو اپ گریڈ کرکے مشینوں کی تعداد بھی بڑھادی، آخرمیں ڈاکٹر اقبال خواجہ نے اپنے پی ایم عاصم شہزاد کی کارکردگی کو سراہا