تاجروں کے ٹیکس نظام اور صوابدیدی اختیارات پر تحفظات دور کئے جائیں

  تاجروں کے ٹیکس نظام اور صوابدیدی اختیارات پر تحفظات دور کئے جائیں

  

لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ز ایسوسی ایشن کے صدر اور انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہتاجروں کے ٹیکس نظام اور اہلکاروں کے صوابدیدی اختیارات پر تحفظات دور کئے جائیں،ریفنڈز کا عمل تیز کیا جائے،زرعی شعبہ کے مسائل کو حل کیا جائے اور یوٹیلیٹی پرایسز کو بھی کم کیا جائے۔

،انہوں نے مزید کہا کہ فیڈ رل بورڈ آف ریونیو کا کردار تاجر برادری کے لئے سہولیاتی ادارے کی طرح کا ہونا چاہئے مگر موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے،اس وقت جو ٹیکس نظام ہے وہ نہائت ہی پچیدہ اور ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھا رہا ہے اس لئے ٹیکس نظام پر نظر ثانی کی بھی ضروت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -