مختلف تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے دورے کئے

مختلف تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے دورے کئے

  

لاہور (پ ر)انٹرنیشنل سٹینڈرڈ بوائز سکول‘ ہربنس پورہ کے طلبانے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور لاہور ماڈل سکول‘مین بازار‘ٹھوکر نیاز بیگ کے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شاد مان کالونی و دیگر اداروں کے وزٹ کئے۔

‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ مزنگ اڈا‘لاہور‘ فارما نائیٹ اکیڈمی‘ ٹمبر مارکیٹ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول‘ جلو موڑ‘لاہور اورآکسفورڈ سکالر گرلز ہائی سکول‘ مین جی ٹی روڈ‘جلوموڑ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد651تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -