اسسٹنٹ کمشنرز کو یونین کونسل سطح پر ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی مانیٹر نگ کا ٹاسک مل گیا

اسسٹنٹ کمشنرز کو یونین کونسل سطح پر ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی مانیٹر نگ کا ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول گلبرگ تھری کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے ڈینگی سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔اے سی ماڈل ٹا¶ن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ گھر، گلی، محلے اور دفاتر میںکھڑے پانی کو فوری طور پر نکالیں اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ تمام محکموں اور عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے طلباءاور اساتذہ میںڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔دریں اثناءاے سی رائیونڈ عدنان بدر نے ڈینگی مہم کے سلسلے میں ویلینشیا ٹا¶ن کا دورہ کیا،انہوںنے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے وہاں ایک کنفرمڈ ڈینگی مریض پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال جو کہ اختر سعید ہسپتال میں پروفیسر ہیں سے بھی ملاقات کی۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے یو سی 34 جی ٹی روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اے سی شالیمار نے کمرشل پلازہ کے وزٹ کے دوران ملٹی پل لاروا کی نشاندہی پرانتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا ۔ ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے یو سی 10 کا دورہ کیا۔اے سی کینٹ عفت خان نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین والٹن میں ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار میں خصوصی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی مہم میں انتظامیہ کے ساتھ ہر فرد ذمہ داری محسوس کرے اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -