اوآئی سی کشمیر میں مودی کا کر فیوختم کرانے کیلئے دباﺅبڑ ھائے ، ثروت قادری

اوآئی سی کشمیر میں مودی کا کر فیوختم کرانے کیلئے دباﺅبڑ ھائے ، ثروت قادری

  

لاہور (آن لائن)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے اقوام متحدہ کو فعال اور مثبت اقدامات کرنا ہونگے،او آئی سی مسئلہ کشمیر کو حل اور مودی حکومت کو کرفیو ختم کرنے پر دباﺅ بڑھائے،مسلمانوں کی نسل کشی کشمیر میں بچوں کی گرفتاری وتشدد پر خاموشی مجرمانہ فعل ہے ،عالمی ادارے کہاں ہیں کشمیر میں بھارتی فوج درندہ بن چکی انسانیت کی تذلیل اور عورتوں وبچوں پر مظالم ڈھارہی ہے، ملک کا دفاع کرنے کےلئے پوری قوم تیار ہے کشمیریوں کو تحفظ دینے کےلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،مودی کاانسانیت سوز اور مذہبی جنونیت کا نظریہ دنیا کےلئے تباہ کن ہے نہیں روکا گیا تو دنیا کے لئے خطرناک ہوگا،ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی کے ساتھ مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کےلئے حکومت کام کرئے،غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ،تاجروں کو معاشی طور پر تحفظ اور ریلیف فراہم کیا جائے ،کرپشن کے خلاف ہیں اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ملک کی دولت لوٹنے والوںکو گرفتار تو کرلیا گیا مگر ابھی تک کسی سے لوٹی گئی دولت وصول نہیں کی گئی ،نیب کی کارکردگی پر انگلی اٹھانا نہیں چاہتے مگر یہ بھی سچ ہے کہ بڑی مچھلیوں سے لوٹی گئی قومی دولت ابھی تک نہیں لی جاسکی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر اب بھی عدم استحکام کا شکار ہے مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ،خوردونوش کی اشیا غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ بھارت مسلسل ایل اوسی کی خلاف ورزی اور جارحیت کررہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کی رٹ کشمیر اور پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف کہیں نظر نہیں آرہی جو سوالیہ نشان ہے ،اقوام متحدہ کی ناانصافیاں اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف خاموشی مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -