تحریک انصافعوام کے مسائل بلا امتیاز حل کر رہی ہے،میاں وحید

  تحریک انصافعوام کے مسائل بلا امتیاز حل کر رہی ہے،میاں وحید

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،ملک بھرمیں تمام طبقات کے ساتھ یکساں سلوک کیا جارہا ہے جو ایک مثبت تبدیلی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما (کوآرڈینیٹراین اے123) نے وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور کے زیر اہتمام ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نت نئی پالیسیاں متعارف کرا رہی ہے اور ان کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔میاں وحید نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور ایک مثالی شخصیت ہیںوہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کو دل سے پیار کرتے ہیں گورنر ہاﺅس میں اپنے کاموں کے لئے آنے والے شہریوں کو عزت و احترام دیتے ہیں ۔گورنر کی ہدایت پر ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت مصروف رہتے ہیں۔

میاںوحید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کی تقریرایک مثالی تقریرہے آج تک کسی لیڈر نے کشمیر ایشو پر اس جرات کے موقف پیش نہیں کیااب عالمی طاقتوں کو بھی مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -