سیاسی آتش فشاں جلد حکومت کو بہا لے جائے گا،شاہ اویس نورانی

سیاسی آتش فشاں جلد حکومت کو بہا لے جائے گا،شاہ اویس نورانی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی تبدیلی کا نقارہ بج چکا ہے۔ ملکی سیاست میں آتش فشاں پھٹنے والا ہے جو ناکام، نالائق اور ناجائز حکومت کو بہا لے جائے گا۔ دھرنا پارٹی ہمارے دھرنے کو غلط نہیں کہہ سکتی۔ متکبر وزیراعظم تین مہینوں کا مہمان ہے۔ 27 اکتوبر سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔ آذادی مارچ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ اسلام آباد کے آذادی مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔

۔ اپوزیشن کو پُرامن احتجاج سے روکنا غیر آئینی ہو گا۔ انسانوں کا سمندر حکومتی رکاوٹوں کو بہا لے جائے گا۔ موجودہ حکومت سول مارشل لا کی بدترین مثال ہے۔ حکومت پر تنقید کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا بازار گرم ہے۔ احتساب کو تماشا بنانے والے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ حکومت کشمیر کاز کے لئے یہکجہتی کا ماحول بنانے کی بجائے سیاسی انتشار کو ہوا دے رہی ہے۔ اب حکومت کے ساتھ کھلی جنگ ہو گی۔ موجودہ حکومت کو برداشت کرنا ملک سے غداری ہو گی۔ سڑکوں پر نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ آذادی مارچ متکبر وزیراعظم کی گردن سے سریا نکال دے گا۔ دھرنے کی کامیابی کے لئے منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔ آذادی مارچ کو روکا گیا تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہو گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -