مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 25واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا
لاہور (سٹی رپورٹر)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 25واں یوم تاسیس آج ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، مرکزی تقریب”قومی طلبہ کنونشن“ ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد کیا جائیگا“ یوم تاسیس کے حوالے سے ملک بھر میں تحصیلی،ضلعی و صوبائی سطح پر تقریبات ہونگیقومی طلبہ کنوشن میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نوازگنڈاپور، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چودھری عرفان یوسف، سید بلال حسین سمیت حکومتی عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔
قومی طلبہ کنونشن میں راولپنڈی،اسلام آباد، کشمیر سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء رہنما بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔