استاد کی سماجی سطح پر تکریم ہم سب کی ذمہ داری ہے،نصر اللہ چودھری

استاد کی سماجی سطح پر تکریم ہم سب کی ذمہ داری ہے،نصر اللہ چودھری

  

لاہور(پ ر) چیف ایگزیکٹیو مائی سکو ل نصر اللہ چودھری نے ورلڈ ٹیچر ز ڈے پر اساتذہ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ استاد کی تکریم اور سماجی سطح پر تقدیس کا ادراک انسان کے مہذب ہونے کی علامت ہے۔ تفکیر اور تدبیر کے میدان میں ہمیں پاؤں پاؤں چلنا سکھانے والی ان ہستیوں پر بارش کے قطروں، پھولوں کے رنگوں اور خوشبوؤں کی قسموں کے مساوی رحمتیں نازل ہوں۔

ہماری روحوں کا نشاط اور قلوب کی صفائی ہمارے اساتذہ ہی کی محنت و محبت کی رہین منت ہوتی ہے اور جہاں جہاں اخلاق کی بعض ناگوار چیزیں ہمارے اوپر حاوی آجاتی ہیں وہ ہماری اپنی کوتاہی اور تساہل کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -