اپوزیشن حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر دھرنا دینا چاہتی ہے،مومنہ

اپوزیشن حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر دھرنا دینا چاہتی ہے،مومنہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر دھرنا دینا چاہتی ہے، ملک کا پیسہ لوٹنے والے تمام سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن حکومت عوامی طاقت سے کھڑی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آنے والوں کو کسی دھرنے کی فکر نہیں ہے،ملک بھر کے عوام حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سال میں حکومت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہر سطح پر عوام کی فلاح کے لئے اقدامات کئے ہیں،ملک میں ایمانداری کے کلچرکو فروغ دیا ہے اور ہر کام اب میرٹ پر ہورہا ہے، ماضی کی لوٹ کھسوٹ کی سیاست کو ہم نے دفن کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کشمیر کے معاملہ پر بہترین سفارت کاری کی ہے اور کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں بہترین انداز میں لڑا ہے۔

،کشمیریوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر جاری رکھیں گے اور بھارتی تسلط سے کشمیر کو آزاد اکرائیں گے، کشمیری مشکل گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -