میچ دیکھنے والوں کیلئے لرننگ لائسنس کی سہولت اچھا اقدام ہے،عبدالمتین
لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک ایک دور اندیشن انسان ہیں جن لاہور ٹریفک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ہر موقعہ پر شہریوں کو سہولتیں دیتے ہوئے نظر آتے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز کے شایقین کے لئے انہوں نے لبرٹی میں موبائل لائسسنگ وین کا انتظام کیا جہاں شہری اپنے لرنرز ڈرائیونگ لائنسنس بنوا سکیں گے یہ ایک مثبت اقدام ہے جس کو ہر شہری نے سراہا ہے، ایک طرف لوگ میچ سے لطف اندوز ہوں گے تو دوسری طرف ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر اپنے اچھے شہری ہونے کا بھی ثبوت دیں گے۔