عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر اسلام نامکمل ہے،علماء

عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر اسلام نامکمل ہے،علماء

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے لاہورکے زیراہتمام مرکزختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہورمیں تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن نائب امیر ضلع لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں علماء لاہورنے بڑی تعداد شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر ،قاری علیم الدین شاکر،مجلس لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا سید ضیاء لحسن شاہ،مولانا عبداللہ مدنی، مولانا ظہیر احمد قمر،قاری محمداقبال،مولانا محمد میاں،مولانا اسامہ سالم، مولانا محمداحسن، مولانا قاری ظہورالحق، مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار،مولانا عبیدالرحمن معاویہ،مولانا قاری محمدمعاویہ،مولانا عبدالرحمن، مولانا قاضی عبدالودود،قاری شفیق الرحمن، مولانا سید عبداللہ شاہ، قا ری فضل الرحمن، حاجی محمدشفیق ودیگر علماء نے شرکت کی۔ علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اورا س پر غیرمشروط ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے۔علماء نے ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورفتنہ قادیانیت کے تدارک کے لیے تجدید عہدکرتے ہوئے کہا کہ وہ ملت اسلامیہ کی بین الاقوامی جماعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم پر اپنی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے ہرگزدریغ نہیں کرینگے۔

علماء و مشائخ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ہمیشہ ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

علماء

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -