مغربی دنیا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کوروکے، ایم پی ایز خیبر پختونخوا

مغربی دنیا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کوروکے، ایم پی ایز خیبر پختونخوا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان نے متفقہ طور پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی اور مغربی دنیا پر ز ور دیا کہ وہ کشمیر میں بھاری مظالم کو روکے۔ کراچی میں یو این ڈی پی اور یونائٹڈ نیشن ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام منعقدہ انسانی حقوق ورکشاپ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان نے بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہار کیا اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اس کانوٹس لیں اور کشمیریوں پر اٹھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔ارکان نے انسانی حقوق کے حوالے سے لیکچر دینے والے غیر ملکی مندوب پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور ان سے پوچھا کہ مغرب صرف ہمیں انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی دے کہ کیا کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں اور عالمی برادری اس پر خاموش کیوں ہے۔ غیر ملکی مندوب لاجواب ہوئے اور اس پر بعد میں بات کرنے کا کہہ کر معاملے کو ادھر اُدھر کر گئے۔ ورکشاپ میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، ڈپٹی سپیکر محمود جان اور مشیر تعلیم ضیا ء اللہ بنگش، سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم کامران بنگش اور دیگرارکان اسمبلی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -