صوابی میں اے اے سی اورا ساتذہ وطلبہ کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

صوابی میں اے اے سی اورا ساتذہ وطلبہ کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منظور احمد کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کے افسروں اورسکول کے بچوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منظور احمد نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کشمیرپر انڈیاکی جارحیت ناقابل برداشت ہے عوام فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ہندوستان کشمیر پر ناجائزقبضہ سے باز رہے اگر اُس نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور کشمیر کے عوام پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑنا بند نہ کیے تو پاکستان کے کروڑوں عوام جذبہء جہاد سے سرشارہوکرفوج کے شانہ بشانہ ہندوستان کا اینٹ سے اینٹ بجاد یں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹرکے مطابق کشمیری عوام کو حق خوداردایت دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -