بٹ خیلہ، ہیلتھ گرینڈا لائنس کی کال پر ملازمین کا احتجاج جاری

بٹ خیلہ، ہیلتھ گرینڈا لائنس کی کال پر ملازمین کا احتجاج جاری

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ہیلتھ گرینڈالائنس کے کال پربٹ خیلہ ہسپتال میں محکمہ صحت کے ملازمین کااحتجاج 11وین روزبھی جاری رہامریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ گریڈالائنس کے کال پرصوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈمیں بھی ڈاکٹرزپیرامیڈیکس کااحتجاج11روزسے جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے احتجاجی مظاہرے سے ہیلتھ کوارڈنیشن کونسل مالاکنڈکے صدرمحمدیونس خان ڈاکٹرولی گل محمدنوازخان رفیع اللہ حضرت حسین وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں ہوئی اس وقت تک ہمارااحتجاج جاری رہیگااوراس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کی نجاری ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے کیونکہ یہ محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کے ایک اشارے کے منتظرہے ان کے کال پرائندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔دریں اثناء دوردرازعلاقوں سے آئیں ہوئے مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑا مریضوں نے حکومت کوبددعائیں دی اورشدیدنعرہ بازی کی کہ اس ظالم حکومت کی وجہ سے ڈاکٹرزپیرامیڈیکس اوردیگرہیلتھ ملازمین سراپااحتجاج پرہے جس کاسارابوجھ غریب مریض عوام اٹھارہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -