کاٹلنگ، دیرینہ دشمنی 1کی بناء پر فائرنگ سے جاں بحق،ایک زخمی
کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ! غالہ میں پرانے دشمنی کے بناء پر ملزمان کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا شدید زخمی،زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔تفتیش شروع،تھانہ رپورٹ کے مطابق مبینہ ملزمان علی رحمن ولد اجرم،محمد شعیب ولد علی رحمن،عزیز الرحمن ولد معمر نے پرانی دشمنی کی بناء پر موٹر کار میں زرین خان غالہ اور عرفان ڈھیری جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے،پیچھا کرکے موضع شیرو میں اندھا دھن فائرنگ کھول دی۔جسکے نتیجے میں زرین خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ عرفان کو شدید زخمی حالت میں پہلے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔مقتول کے بیٹے نذیر نے مذکورہ بالا نامزد ملزمان کیخلاف اپنے والد کے قتل کی دعویداری کر دی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دیا ہے۔