چارسدہ، موچی کی غیر قانونی جرمانوں کیخلاف بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی 

چارسدہ، موچی کی غیر قانونی جرمانوں کیخلاف بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی 

  

 چارسدہ(بیورو رپورٹ) چارسدہ کے موچی نے ٹی ایم اے کی جانب سے ناجائز جرمانہ جات پر خو د پر تیل چھڑک کربچوں سمیت اجتماعی خود سوزی کی دھمکی دے دی۔ گزشتہ روز ٹی ای آرز کی جانب سے تحصیل بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران غریب موچی کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے چارسدہ کی جانب سے چارسدہ کے تحصیل بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیدوران دکان کے سامنے بیٹھے موچی کو خاتون ٹی او آرز نے پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جس پر موچی نے دکاندار سے قرض لیکر جرمانہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے 60سالہ موچی عبدالشاہین شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے 12سال سے تحصیل بازار میں مردان روڈ پر کسی بھی بند دکان کے سامنے بیٹھ کر محنت مزدوری کرکے روزانہ کی بنیاد پر 200روپے تک کما کر اپنے  بچوں کو رزق حلال کھلاتا ہے جبکہ اس نے اپنے ایک بیٹے کے لئے حال ہی میں آپریشن بھی کرایا ہے جس پر 32ہزار روپے حرچ آیا ہے۔لیکن اس غربت اور تنگ دستی کے باوجود گزشتہ روز ٹی ایم اے اہلکاروں کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسے پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جس کو کم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے بھی درخواست کی گئی لیکن کو شنوائی نہیں ہوئی جس پر اس نے مزید ادھار لیکر 5ہزار روپے ٹی ایم اے کو جمع کئے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ٹی ایم اے کی جانب سے ناجائزاور خودساختہ جرمانوں کو ختم نہ کیا گیا تو اپنے بچوں سمیت خو د پر پیٹرول چھڑک کر اجتماعی خو د سوزی کرلینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -