کرسچن کمیونٹی کا ایڈ وڈزکالج کوسرکاری تحویل میں دینے کیخلاف مظاہرہ 

      کرسچن کمیونٹی کا ایڈ وڈزکالج کوسرکاری تحویل میں دینے کیخلاف مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر)کرسچن کمیونٹی نے ایڈورڈز کالج کو سرکاری تحویل میں دینے کے خلافپشاور پری سکلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز او ر بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت مسیحی برادری کر رہی تھی۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ایڈورڈز کالج کو سرکاری تحویل میں دینا پاکستان میں مسیحی برادری کو دیوار سے لگانے کے برابر ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا  اس نا انصافی پر ملک بھر کے مسیحی بھرپور مذمت کرتی ہے جبکہ ایڈورڈز کالجچرچ کی پراپرٹی ہے جسکا نظام عرصہ دراز چرچ کے پاس ہے تاہم ایڈورڈز کالج کو سررکاری پراپرٹی ڈکلئیر کر کے صوبائی حکومت نے بہت بڑی ناانصافی کی ہے۔مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسیحی برادری کو انکا حق دلایا جائے اور ایڈورڈز کالج کو سرکاری تحویل میں نہ دیا جائے بصورت دیگر گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا سمیت ملک گھیر احتجاج کرینگے