باڑہ،دو سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل کے علاقے اکا خیل میں دو سالہ بچہ بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ باڑہ میں گل زرین کا دو سالہ بیٹا حسنین بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ان کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ان کی موت کی خبر سن کر علاقے میں ایک گہرم مچ گیا۔ پورا علاقہ بچے کی موت پر غمزدہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گھر میں کھیلنے کے دوران بجلی کی تار چھونے سے یہ واقعہ رونما ہوا۔ علاقے میں بجلی نہ ہونے کی برابر ہے۔ لیکن بجلی کی شارٹ فال کی وجہ سے اکثر ایسے واقعہ رونما ء ہوتے ہیں۔