بٹ خیلہ،رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم،ایک جاں بحق
بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ) بٹ خیلہ میں موٹرسائیکل اوررکشہ کے مابین تصادم موٹرسائیکل سوارجاں بحق مالاکنڈلیویز نے رکشہ کوقبضے میں لیکرڈرائیورگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ رات یخ کوہی بٹ خیلہ باغونہ کے مقام پرموٹرسائیکل اوررکشہ کے مابین تصادم ہواجس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جنیدولدآحمدساکن مشین کورونہ ڈھیری جولگرام جاں بحق ہوگئے مالاکنڈلیویزفورس تھانہ بٹ خیلہ نے رکشہ کوقبضے میں لیکرڈرائیور طاہرولدتاج محمدساکن کرکنڑی خارکوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔