سیاحت کے فروغ کیلئے دیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سے نئے محکمہ کی منظوری

سیاحت کے فروغ کیلئے دیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سے نئے محکمہ کی منظوری

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول جڑے ہوئے اضلاع دیر بالا و پائین میں سیاحت کے فروغ کیلئے دیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نام سے نئے محکمہ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ڈی ڈی اے کا ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ اور سب آفس دیر بالا میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی و وفاقی سیکرٹری پرائیویٹائزیشن محمد بشیر خان کے درخواست پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سپیشل ڈائیریکٹیوز جاری کی تھیں جس پر فوری طور پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا ہے۔گذشتہ روز محمد بشیر خان کی سربراہی میں فشنگ ہٹ چکدرہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر ڈپٹی کمشنر دیر بالا،ممبر قومی اسمبلی محبوب شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان،مختلف محکموں کے اگزیکٹیوں انجینئرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کو عملہ جامہ پہنانے کیلئے مختلف اہم فیصلے کئے گئیں۔ ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان کا کہنا تھا کہ ڈی ڈی اے سیاحتی مقامات کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے کام کرے گی انہوں نے کہا کہ کمراٹ سے لیکر چکیاتن تک سینتالیس کلومیٹر لمبا اور اٹھارہ فٹ چوڑا معیاری روڈ بنے گا۔اس کے علاقہ شاہی بنشاہی،لڑم، کمراٹ، درہ مسکینی، براول و دیگر سیاحتی مقامات کو روڈ،ریسٹ ہاوسز، پارک،جھولوں اور دیگر سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر دیر لوئر سعادت حسین کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نتیا گلی کے طرز تعمیر پر کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری کمیٹی نتیا گلی جا رہی ہے دو ہفتوں کے دوران کمیٹی اپنا پلان تشکیل دیگی جس کے بعد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ممبر قومی اسمبلی محبوب شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ضلع دیر بالا و پائین میں ہونے والے کاموں کا جائزہ خود لینگے اور محکمہ باقاعدگی سے انہیں رپورٹ پیش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے دیر بالا و پائین میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے آواز بلند کیا تھا جس کے ثمرات عوام کو ملے گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -