مسئلہ کشمیر پر کراچی کے تاجروں کا کردار غیر معمولی ہے، مشال ملک
کراچی (این این آئی)حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کراچی بالخصوص تاجروں نے جو کردار ادا کیا وہ غیر معمولی ہے۔ پاکستانی تاجروں کا بھارت سے تجارتی سرگرمیوں کی معطلی کا فیصلہ خوش آئندہے۔ پاکستانی تاجر مشکل معاشی صورتحال کے باوجود کشمیر کیلئے انتہای اہم کردا ادا کررہے ہیں۔بھارت نے70سال سے کشمیریوں پرجنگ مسلط کی ہوئی ہے۔ کشمیری 2ماہ سے بھارتی قیدمیں ہیں۔وہاں بھوک افلاس تشدد بڑھتاجارہاہے۔وہ ہفتہ کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پرمشال ملک کی والدہ ریحانہ حسین، فیڈریشن کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی اور تاجر رہنما ایس ایم منیر نے بھی خطاب کیا۔مشال ملک نے کہا کہ میں نے قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزارپر حاضری سے کراچی کے دورے کا آغازکیا ہے۔پاکستان اور پاکستانیوں کی کشمیریوں کیلیے قربانی تاریخ کاحصہ بن گئی ہے۔اب سفارتکار بھی مسلہ کشمیراوربھارت کی ہٹ دھرمی کی رپورٹنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجربرادری پاکستان اورکشمیریوں کے مشکل وقت میں ہراول دستہ ثابت ہوئی ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کراچی بالخصوص تاجروں نے جو کردار ادا کیا وہ غیر معمولی ہے۔پاکستانی تاجروں کا بھارت سیتجارتی سرگرمیوں کی معطلی خوش آئندہے۔ اب ہمیں تاجربرادری کے اشتراک سے اسپیشلائزڈ اسٹرٹیجک سیل بنانا ہوگا۔اقوام عالم کی آگاہی کے لیے مسلہ کشمیر، کشمیرکی ثقافت پرسوشل میڈیامیں منظم مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 70 سال سے کشمیریوں پرجنگ مسلط کی ہوئی ہے۔ کشمیری دو ماہ سے بھارتی قیدمیں ہیں بھوک افلاس تشدد بڑھتاجارہاہے۔ بھارتی حکام حریت رہنماشبیرشاہ کے گھرکوبھی آج تالا لگاگئے ہیں۔ جموں وکشمیر کووہاں کے باسیوں کے لیے کال کوٹھری بنادیاگیاہے۔
مشال ملک