کسٹم چور اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام،کپڑا اور چائے برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کسٹم چور اشیاء سمگل کرنے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا اور چائے برآمد کی ہے، کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان گاڑیوں کے ذریعے علاقہ جمرود سے دیگر اضلاع سمگل کیا جا رہا تھا، کارروائی تھانہ حیات آباد اور تھانہ شاہ قبول پولیس نے کی ہے، تمام برآمد شدہ سامان کو کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طور پر کسٹم چور اشیاء علاقہ ضلع خیبر سے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا، خصوصی چیکنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللہ اور ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول احمد رشید نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چائے اور نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد کر لیا، برآمد شدہ سامان ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا جسے ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام انسپکٹر سید زمان اور انسپکٹر محمد اقبال کے حوالے کر دیا گیا ہ