غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ متنی میں اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے چند روز قبل اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گی ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی قادر شاہ نے تھانہ متنی کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن کو اپنے شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی سی سی پی او صاحب نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ایس پی صدر تصور اقبال، ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ اور ایس ایچ او تھانہ متنی سید رسول پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، جس کے دوران گزشتہ روز ڈی ایس پی توحید اللہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم تھانہ متنی کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او متنی سید رسول نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم زیبر شاہ ولد میر احمد شاہ سکنہ بانڈہ میاں گان اضاخیل کو مہاجر کیمپ نزد فرنٹئیر روڈ سے نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے بیدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -