رستم سپر لیگ کرکٹ سیکنڈایڈیشن بائیک ٹورنامنٹ اختتام پذیر
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم سپر لیگ کرکٹ سیکنڈایڈیشن بائیک ٹورنامنٹ اختتام پذیر،چارگلی کرکٹ ٹیم نے بخشالی کرکٹ ٹیم کو شکست موٹرسائیکل اپنے نام کردی،ٹورنامنٹ میں 32مشہور ٹیموں نے حصہ لیا تھا،جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چارگلی کرکٹ ٹیم اور بخشالی کرکٹ ٹیم فائنل تک پہنچ گئے،فائنل میچ میں بخشالی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس چیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 8 اورز میں 73رنز بنا لئے جواب میں چارگلی کرکٹ ٹیم نے 7 اورزمیں ہدف مکمل کرکے موٹرسائیکل اپنے نام کر دی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت سابق ناظم سجاد سید نے ونر ٹیم کو موٹر سائیکل کی چابی، رنر اور بہتر کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ جسمانی نشوو نما کے لئے کھیل کود نہایت اہم ہے جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہے نوجوانوں جسمانی نشوو نما پر خاص توجہ دینا مرکوز کریں تاکہ کھیل کود کے ذریعے معاشرہ سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو جائے۔