پاکستان سری لنکا کرکٹ میچ کے دوران اہم شاہرائیں بند کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

پاکستان سری لنکا کرکٹ میچ کے دوران اہم شاہرائیں بند کرنے کا اقدام عدالت میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں پاک لنکا میچ کے باعث 50 سے زائد شاہراہوں کے بند کئے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت،پی سی پی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ سری لنکن ٹیم کو اگر ہیلی کاپٹر پر سٹیڈیم پہنچا دیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں، میچ کے باعث 50 شہراہین بند ہیں جس سے تاجر، شہری اورمریض پریشان ہیں، مال روڈ سمیت اہم شہراہیں بند ہونے سے روزانہ کڑڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اگر ٹیموں کو ہیلی کاپٹر سے گروانڈ پہنچا دیا جائے تو بہت زیادہ بچت کی جا سکتی ہے۔
میچ،سیکیورٹی