ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ ڈینگی بخار پر قابوپانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں سپرے کیلئے نوے ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا لوگوں کو بھی ڈینگی کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اگلے سال ڈینگی کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے ایک منصوبہ بھی تیار کیاجارہا ہے۔
ڈینگی