چیمبر الیکشن میں ووٹ دینے والے تاجر بھائیوں کے مشکور ہیں،آ صف صدیق

چیمبر الیکشن میں ووٹ دینے والے تاجر بھائیوں کے مشکور ہیں،آ صف صدیق

  

لاہور (سٹی رپورٹر)لاہور بزنس مین فرنٹ کے سینئرراہنماء آصف صدیق نے کہا ہے کہ جن احباب نے ہمیں ووٹ دے کر عزت بخشی ہے ہم ان کے مشکور ہیں،ہمار ا شروع سے اب تک آئندہ بھی یہی ایجنڈا ہے کہ ہم نے تاجروں کے حقوق کے لئے اپنی آواز کو بلند کرنا ہے۔

ہم نے پہلے بھی یہ ذمہ داری پوری کی تھی اور آئندہ بھی غیر مشروط اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے جس طرح الیکشن جیتا ہے وہ سب کے سامنے ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تاجروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا لیکن ہم تاجر بھائیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں ہم ہر فورم پر تاجروں کے حقوق کے لئے سب سے آگے نظر آئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -