ایمرا کے وفد کی وزیر اعظم کی معاون خصوصی کے ساتھ ملاقات
لاہور(اپنے نمائندے سے)الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا باڈی) کی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات، ایمرا باڈی کے صدر محمد آصف بٹ، سیکرٹری سلیم شیخ اور ایمرا ممبر گورننگ باڈی عبداللہ بھی موجود تھے۔،معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات سے ملاقات کے دوران صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی صحافیوں کی ملازمتوں کا تحفظ اور ایمرا ممبران کے لئے ہیلتھ کارڈ سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کو میڈیا کے موجودہ بحران اور صحافتی برادری کو درپیش مشکل حالات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یمرا باڈی کو صحافیوں موجودہ حالات اور مشکلات کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
ْان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لئے موجودہ حکومت کوشاں ہے۔