اولیاء اللہ کے آستانوں سے صرف محبت ملتی ہے‘ شاہ محمود قریشی

اولیاء اللہ کے آستانوں سے صرف محبت ملتی ہے‘ شاہ محمود قریشی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)بر صغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ؒ ملتانی کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہاہے کہ اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں جہاں نفرت کو دفن اور محبت کوفروغ دیا جاتا ہے جو عاجزی و انکساری کے(بقیہ نمبر4صفحہ12پر)

 ساتھ ان آستانوں پر آتا ہے وہ جھولی بھر کے جاتا ہے اولیاء اللہ کا فیض تا قیامت جاری رہے گا پاکستان کی عوام اور وزیراعظم سمیت ہمارا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کی فتح تک ان کے ساتھ رہے گا جبکہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں بھی امن قائم ہو گا اور پاکستان اندرونی انتشار اور بیرونی یلغار سے محفوظ رہے گا عرس میں شرکت کرنے والے زائرین خوش نصیب ہیں جنہیں یہاں آنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے عرس کی تقریب میں شرکت کی اور آپ نے دربار حضرت شاہ رکن الدین عالم، دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی اور دربار حضرت بی بی پاک دامن کے مسائل حل اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خطیر فنڈ کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ سردا ر عثمان بزادر عقیدت مند ہیں آپ کے والد محترم پر عرس کی تقریبات میں شرکت اور اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دیتے رہے ہیں انہوں نے کہاہے کہ دنیا وی اقتدار عارضی جبکہ روحانی اقتدار ابدی ہے اولیاء اللہ کے آستانوں سے محبت، اخوت، صبر اور حوصلے کا درس ملتا ہے اور یہ ان آستانوں کی خوبصورتی ہے کہ یہ نفرت کو دفن کرتے ہیں اور محبت کو فروغ دیتے ہیں انہوں نے عرس کے موقع پر دعا کراتے ہوئے کہاہے کہ اے اللہ کشمیریوں کو فتح اور ان کے دشمنوں کو شکست عطا فرما کشمیریوں عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں گذشتہ کئی دنوں سے کشمیرں میں دن رات کا کرفیوں ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں یا اللہ کشمیری عوام کی مدد فرما پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور وہ کبھی بھی کشمیری بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں گے انہوں نے کہاہے اے اللہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کو محفوظ کر دے پاک فوج کے کئی جوانوں نے سرحدوں کی حفاظت کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں یا اللہ تما م شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما دے یا اللہ افغا نستان کو امن کا گہوارہ بنا دے ان کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات کو کامیاب کر دے یا اللہ پاکستان کو بحرانوں سے نجات اور ترقی کی راہ پر گامزن کر دے  ان آستانوں کا اپنا احترام ہے جو ہاتھ باندھ کر بیٹھتے ہیں اور نظریں جھکاتے ہیں ان کو فیض ضرو ر ملتا ہے صاحب مزار کے سامنے عاجزی و انکساری کا مظاہرہ کریں عقیدت مندوں کی عاجزی و انکساری کی وجہ سے ان پر محبت کے درواز ے کھل جاتے ہیں ولی کامل کی نظر ہر اس شخص پر پڑتی ہے جو عجز و انکساری کے ساتھ ان کے دربار پر حاضر ہوتا ہے اس کی جھولی بھر دی جاتی ہے اہلسنت یکسوئی کے ساتھ اولیاء کرام، مشائخ عظام کے مشن کو آگے بڑھائیں پیر خالد سلطان قادری نے کہاہے کہ، اولیاء، صالحین نے دین پھیلایا سلاطین نے نہیں پھیلایا اولیاء اللہ کا فیض تاقیامت جاری رہے گا اور یہ آستانے تاقیامت قائم رہیں گے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی،نے کہاہے کہ کہ اولیا ء کرام کے آستانے الفت کادرس دیتے ہیں یہی وجہ سہے دن بدن اولیا ء کرام کے آستانوں پر عقیدت مندوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے پروفیسر ڈاکٹرصدیق خان قادری نے کہا  کہ اولیا ء کرام اللہ کرام کی معرفت کا بہترین ذریعہ ہیں اور آستانے اللہ تعالی کی تجلیات کے مراکز ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ قائم رہے گے۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -