جامعہ اشرفیہ کے علماء کا طاہر محمود اشرفی سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا طاہر محمود اشرفی سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلی قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن اشرفی،حافظ خالد حسن،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی، انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیرفضیلۃ الشیخ مولاناڈاکٹر سعید عنایت اللہ،فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبد الرؤف مکی،مولانا عبد الوحید،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا شبیر احمد عثمانی اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

کہا کہ ان کی والدہ مرحومہ انتہائی متقی، نیک سیرت خاتون تھیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -