ملتان میں وزیراعلیٰ کی صحافیوں سے چند منٹ گفتگو
ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد ملتان کے صحافیوں سے پہلی بار براہ راست میڈیا گفتگو کی جس کا دورانیہ چند منٹوں تک(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
محدود رہا پنجاب کے انتہائی سادہ وزیر اعلی نے پنجاب کے سابق پیشرو کی آدم گریز روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب کی اعلی بیوروکریسی کی ہدایات کو پیش نظر ملتان کے لئیے اعلان کردہ چاروں منصوبوں کا افتتاح بھی سرکٹ ہاوس میں کیا جن میں ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ سنٹر، نشتر ہسپتال میں فارمیسی اور سٹور بلاک کی تعمیر، ملتان میں سینتھٹک ٹرف ہاکی گراونڈ اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے علاقائی دفتر کی تعمیر کا سنگ بنیاد شامل ہیں وزیر اعلی نے چند منٹ میڈیا سے گفتگو کی اور میٹنگ روم میں چلے گئے جہاں ضلع بھر کے ایم این ایز ایم پی ایز کے ساتھ گھنٹوں میٹنگ میں مصروف رہے جبکہ میڈیا نمائندگان کی جانب سے صحافی کالونی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا وزیر اعلی کوئی تسلی بخش جواب دینے کی بجائے دعاوں پر ہی اکتفاء کرگئے۔واضع رہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اس سے قبل ملتان کے چار دورے کرچکے ہیں مگر اس مرتبہ انھوں نے اپنی سابقہ روایت کوتوڑتے ہوئے پہلی مرتبہ ملتان کے میڈیا سے گفتگو کی۔
گفتگو