ملتان:گورنمنٹ مسلم سکول  میں فائرنگ سے خوف و ہراس

ملتان:گورنمنٹ مسلم سکول  میں فائرنگ سے خوف و ہراس

  

 ملتان (خبر نگار خصوصی) کلمہ چوک کے قریب گورنمنٹ اسکول میں ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق کلمہ چوک کے قریب(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 گورنمنٹ مسلم سکول کے باہر نامعلوم افراد نے سکول ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر بدتمیز ی کرنے والوں کو پکڑ کر سکول کے اندر لے جایا گیا ایک لڑکے نے اپنا نام عثمان بتایا بعد ان کے تین نامعلوم ساتھی سکول میں آگئے اور انہوں نے پسٹل سے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے  واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ گئی جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلئے پولیس نے مقدہہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے   سکول ٹیچر قیصر رضا کا کہنا ہے کہ   سکول کی چھٹی کے وقت  جب وہ  اسکول کے باہر آیا تو وہاں 3مشکوک افراد موجود تھے مشکوک افراد کو سکول کے گیٹ سے ہٹنے کا کہا تو انہوں نے مشتعل ہوکر ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -