خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کا عرس  شروع‘ سکیورٹی انتظامات سخت

خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کا عرس  شروع‘ سکیورٹی انتظامات سخت

  

 ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کا آج  174واں سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے عرس کے موقع پر سلیمانیہ دربار میں تین روزہ عرس کی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

 تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کا آج  174واں سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے عرس کے موقع پر سلیمانیہ دربار میں تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیاسالانہ عرس میں ملک بھر سے سینکڑوں مریدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کے دربار پر سجادہ نشین خواجہ عطائاللہ تونسوی نے دعا سے اورچادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کیا عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے والے افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -