اساتذہ کی عظمت کو تسلیم کیے بغیر معاشرے  کی اصلاح ممکن نہیں‘ اویس خان دریشک

اساتذہ کی عظمت کو تسلیم کیے بغیر معاشرے  کی اصلاح ممکن نہیں‘ اویس خان دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(نا مہ نگار)اساتذہ کی عظمت کو تسلیم کئے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں۔اساتذہ ہمارے معاشرے کی ترقی کے لئے اہم ستون ہیں۔یہ قابل احترام ہیں۔ان کی عزت ہم سب پر لازم ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

صوبائی اسمبلی پنجاب سردار محمد اویس خان دریشک اورچیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم فاروق علوی نے انٹر نیشنل سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے کیا گیا۔سکول کے بچوں نے بھی ٹیچر کو سلام اور اس کی عظمت کو اپنی تقاریر کے ذریعے بیان کیا۔اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد،چوہدری محمد نواز،عبدالحمید،مشتاق رضوی،باقر جسکانی اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں علم کی رو شنی صرف اور صرف اساتذہ کی وجہ سے ہے۔جو معاشرہ استاد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے وہی ترقی کرتا ہے۔ہم استاد کو سلام پیش کرتے ہیں۔آج جو بھی بڑے عہدہ پر فائز ہے استاد کی وجہ سے ہے۔تقریب کے آخر میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے جن میں کلاس پنجم کا سو فیصد رزلٹ آنے پر کوٹلہ عیسن سکول کی ٹیچر فضہ بی بی کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔
اویس دریشک